کراچی، اسٹیل ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی

زخمی شخص کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے


اسٹاف رپورٹر January 19, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد میں اسٹیل ٹاؤن شاہ ٹاؤن لال بلڈنگ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی شخص کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

زخمی ہونے والے شخص کی شناخت طفیل احمد ولد محمد سومار، عمر 45 سال کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مقبول خبریں