سب سے بڑا جزیرہ گرین لینڈ نایاب معدنیات سے مالا مال

مجموعی طور پر 55 اہم خام معدنی ذخائر کی نشاندہی ہو چکی لیکن صرف ایک پر کان کنی جاری ہے


سید عاصم محمود January 19, 2026

لاہور:

گرین لینڈ میں ابھی ’’ نایاب معدنیات‘‘کی کان کنی عنقا مگر ڈنمارک جیولوجیکل سروے کے مطابق وہاں 3 کروڑ 61 لاکھ ٹن نایاب معدنی وسائل موجود ہیں۔ وہاں ان 34 میں سے 25 معدن مل چکے جو کہ انتہائی اہم (Critical) اور نایاب ہیں۔

یہ الیکٹرک کاروں کی موٹر سے لے کر لڑاکا طیاروں تک ہر الیکٹرونکس میں استعمال ہوتے ہیں۔ مجموعی طور پر 55 اہم خام معدنی ذخائر کی نشاندہی ہو چکی لیکن صرف ایک پر کان کنی جاری ہے۔

یاد رہے یورپی یونین اپنی 100 فیصد نایاب معدنیات چین سے منگواتا ہے جبکہ امریکہ بھی غیر ملکی سپلائی چینز پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔

کانوں سے نکلی سالانہ نایاب معدنیات کا 70 فیصد حصہ چین پیدا کرتا ہے جو 2024 ء میں 2 لاکھ 70 ہزار ٹن تھا۔گرین لینڈ تیل اور قدرتی گیس سے بھی مالا مال ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ساحلی علاقوں میں 17.5 ارب بیرل تیل اور 148 ٹریلین کیوبک فٹ قدرتی گیس موجود ہے۔ 

تھنک ٹینک امریکن ایکشن فورم کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق گرین لینڈ میں قدرتی وسائل کی خام قیمت ’’ 4 ٹریلین ڈالر‘‘ سے زیادہ تاہم ان وسائل کو کھود کر نکالنا کٹھن و پیچیدہ امر ہے۔

مقبول خبریں