انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان کی شاندار بولنگ، اسکاٹش بلے باز مشکلات کا شکار

فاسٹ بولر علی رضا نے پہلے ہی اوور میں 2 وکٹیں اڑا کر پاکستان کو بہترین آغاز فراہم کیا


اسپورٹس ڈیسک January 19, 2026

انڈر 19 ورلڈکپ کے بارہویں میچ میں پاکستانی بولرز نے اسکاٹش بلے بازوں کو مشکلات کا شکار کیا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

فاسٹ بولر علی رضا نے پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں اڑا کر پاکستان کو بہترین آغاز فراہم کیا۔ تھیو روبنسن کو 4 اور میکس چیپلن کو 2 رنز پر کلین بولڈ کردیا۔

59 کے مجموعی اسکور پر روری گرانٹ 21 اور 75 کے مجموعی اسکور پر فنلے کارٹر 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اسکاٹ لینڈ نے 26 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنالیے ہیں۔ کپتان تھامس نائٹ اور اولی جونز 21 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

آج کھیلے جانے والے دوسرے میچز میں سری لنکا اور آئرلینڈ اور جنوبی افریقا اور تنزانیہ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

سری لنکا نے آئرلینڈ کے خلاف 25 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنالیے ہیں جبکہ جنوبی افریقا نے تنزانیہ کے خلاف 31 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنالیے ہیں۔

مقبول خبریں