سانحہ گل پلازہ میں لقمہ اجل بننے والے عارف نے آخری فون کال میں گھر والوں کو کیا بتایا؟

یاسین کے مطابق 20 روز قبل محمد عارف کے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی تھی


اسٹاف رپورٹر January 19, 2026

کراچی:

گل پلازہ کے عقبی جانب تلاش و بچاؤ اور ملبہ ہٹانے کے جاری آپریشن کے دوران انتہائی پریشانی سے دوچار شہری یاسین نے بتایا کہ وہ لوگ گودھرا الیون جی نیوکراچی کے رہائشی ہیں۔

گل پلازہ سانحے کے بعد ان کا چھوٹابھائی 27 سالہ محمد عارف لاپتہ ہے جو 5 سال سے30 ہزار ماہانہ تنخواہ پر برتنوں کی ایک دکان پر سیل مین کا کام کرتا تھا۔

لاپتہ عارف کے بڑے بھائی یاسین نے بتایاکہ ہفتے کی رات آگ لگنے کے بعد ان کی اپنے بھائی سے فون کال پر بات ہوئی کہ گل پلازہ میں آگ لگ گئی، وہ دکان بند کرکے نکل رہا ہے۔

مگر اگلی کال میں بتایا کہ ان کے فلور پر دھواں بھررہاہےاور اس کا دم گھٹ رہاہے، اس کے بعد اچانک فون بند ہوگیا، رات کو وہ لوگ بھاگم بھاگ گل پلازہ کے باہر پہنچے تو عمارت شعلوں کی لپیٹ میں تھی۔

یاسین کے مطابق 20 روز قبل محمد عارف کے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی تھی۔

مقبول خبریں