راولپنڈی کی عدالت میں علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، ایک گواہ پر جرح مکمل ہونے کے بعد دوسرے پر جرح شروع کی گئی، علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے جرح کی۔
دوران سماعت عمران خان کے لیے 3 نئی کتابیں بھی عدالت جمع کرا دی گئیں، انڈیا برصغیر کی 5 ہزار سالہ ہسٹری کتاب جمع کرائی گئی، The Sun Must set کتاب بھی عدالت جمع کر دی گئی۔
تیسری کتاب Shattered Lands sam dalrymple بھی جمع کرا دی گئی، تینوں ہسٹری کتب بانی چیئرمین نے منگوائی تھیں۔
جج کے سخت حکم پر جیل انتظامیہ نے وکالت نامے عمران خان کے دستخط کے ساتھ وکلا کو فراہم کر دیے۔
دوران سماعت مقدمہ کے تمام ملزمان بھی کمرہ عدالت موجود رہے۔