اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی دو روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں کو دو دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا، جسٹس اعظم خان نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت عالیہ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو دس دس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
ایمان مزاری، ہادی علی کیخلاف ایف آئی آر لیک کرنے کا الزام، ضلع کچہری کی لیگل برانچ کو تالا لگادیاگیا
دوسری جانب ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف نئی ایف آئی آر سامنے آنے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں موجود لیگل برانچ کو تالا لگا دیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ لیگل برانچ کے عملے پر ایف آئی آر کو لیک کرنے کا الزام ہے، پولیس کے سینئر افسران کے حکم پر لیگل برانچ کو تالا لگایا گیا۔
ایمان مزاری اور ہادی علی کیخلاف ایف آئی آر جولائی میں درج کی گئی تھی، ایمان مزاری اور ہادی علی نے ایف آئی آر میں ضمانت نہیں کروائی تھی۔
ایمان مزاری اور ہادی علی ایف آئی آر میں حفاظتی ضمانت کیلئے کل سے ہائیکورٹ میں موجود ہیں۔