بھارتی صحافی چیئرمین پی سی بی کی صلاحیتوں کے گن گانے لگے

پہلی بار پی سی بی کو محسن نقوی جیسا مضبوط چئیرمین ملا ہے، وکرانت گپتا


محمد یوسف انجم January 21, 2026

کھیلوں کی دنیا کے معروف بھارتی صحافی وکرانت گپتا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی صلاحیتوں کے گن گانے لگے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بھارتی صحافی وکرانت گپتا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے معترف نظر آئے۔

وکرانت گپتا نے کہا کہ پہلی بار پی سی بی کو محسن نقوی جیسا مضبوط چئیرمین ملا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ محسن نقوی کی تعریف تو بنتی ہے کہ انہوں نے پہلی بار آنکھ میں آنکھ ڈال کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نے بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت جانے سے انکار کردیا تھا۔

چیئرمین پی سی بی کے اس اقدام پر بھارت اور آئی سی سی کو مجبوراً ہائبرڈ ماڈل اپنانا پڑا اور اب پاکستان اسی ماڈل کے تحت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔

مقبول خبریں