سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات میں تیزی، بڑے انکشافات سامنے آگئے

رپورٹ اور اصل فائلز چار دن بعد بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کمشنر کراچی کو جمع کرائی، 4 عدالتی التوا بھی شامل


اسٹاف رپورٹر January 21, 2026

سانحہ گل پلازہ کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی جاگ گئی اور تحقیقات کر کے 7 فائلوں پر مبنی ریکارڈ کمشنر کو جمع کرادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گل پلازہ سانحے کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں جس کے تحت ایس بی سی اے نے 7 فائلوں پر مبنی ریکارڈ کمشنر کو جمع کرادیا۔

ذرائع کے مطابق 7 فائلوں میں سے 3 گل پلازہ کے زیر التواء کورٹ کیسز کی ہیں، عمارت کے حوالے سے 1992، 2015 اور 2021 میں کیسز زیر سماعت تھے جن پر عدالتوں نے اسٹے دیا۔

ایس بی سی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی فائلوں میں خلاف ضابطہ تعمیرات کے دستاویزات بھی شامل ہیں، ریکارڈ میں ریوائز پرپوز اور ریگولرائزیشن پلان کے کاغذات بھی موجود ہیں۔ 

اتھارٹی نے چار روز بعد عمارت کی منظوری سمیت مکمل رپورٹ اور فائل بھی انتظامیہ کو حوالے کردیں۔

ترجمان کے مطابق اصل فائلیں پلاٹ نمبر 32، پی آر-01 پریڈی کوارٹرز، ضلع ساؤتھ میں جمع کرائی گئیں، جن میں عدالت کے کیسز، خلاف ضابطہ تعمیرات، رپورٹ اور ریگولرائزیشن پلان شامل ہیں،

عدالت کیس فائل سی پی نمبر 4138/2015 میں 86 صفحات اور نوٹنگ موجود ہیں جبکہ کیس فائل سی پی نمبر 971/2021 میں 50 صفحات کی تفصیلات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عدالتی کیس فائل سی پی نمبر 1081/92 میں 16 صفحات اور نوٹنگ شامل کی گئی ہیں اور خلاف ضابطہ فائل میں چھ صفحات کی خط و کتابت کو بھی رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ریوائز پرپوزڈ بلڈنگ پلان فائل میں 57 صفحات اور نوٹنگ 06 صفحات شامل ہیں، رپورٹ فائل میں 135 صفحات اور نوٹنگ 07 صفحات تک موجود ہیں۔

مقبول خبریں