کراچی:
سانحہ گل پلازہ میں فردوس کالونی کا رہائشی اور گھر کا کمانے والا 29 سالہ نوجوان تاحال لاپتہ ہے۔
لاپتہ نوجوان کے کزن زاہد نے میڈیا کو بتایا کہ میرے کزن کا نام عبدالحمید ولد عبدالسلام ہے۔وہ گل پلازہ میں گفٹ آئٹم کی دکان میں کام کرتا ہے ۔ہفتہ کو کام پر گیا اور آتشزدگی کے واقعہ کے بعد اس سے رابطہ نہیں ہے۔
زاہد نے بتایا کہ اس کے چار بھائی اور دو بہنیں ہیں۔والد اور وہ گھر کے کفیل ہیں۔وہ کرائے کے گھر میں رہتے ہیں۔میرا کزن غیر شادی شدہ ہے۔اس کے والد نے ڈی این اے ٹیسٹ کا سیمپل دے دیا ہے۔
والدہ اور گھر والے پریشان ہیں۔حکومت سے اپیل ہے کہ اس معاملہ میں مدد کی جائے۔