بھارت اور اسرائیل سے درآمدات پر پابندی کیس میں اہم پیشرفت

ہائیکورٹ کے فیصلے کو وفاق نے آئینی عدالت میں چیلنج کیا ہے


جہانزیب عباسی January 22, 2026
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

وفاقی آئینی عدالت نے بھارت اور اسرائیل سے درآمدات پر پابندی کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی۔لاہور ہائیکورٹ نے درآمدی پابندی کو آئینی قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو ہدایات جاری کی تھیں، ہائیکورٹ کے فیصلے کو وفاق نے آئینی عدالت میں چیلنج کیا ہے۔

وفاق  کے وکیل نے کہا درآمدی پابندی برقرار رکھتے ہوئے ہائیکورٹ کی ہدایات کالعدم قرار دی جائیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا ہائیکورٹ پالیسی معاملات میں دخل نہیں  دے سکتی۔

علاوہ ازیں آئینی عدالت میں سپر ٹیکس کیس میں جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے بڑی گاڑیاں دینے سے ٹیکس کلیکشن تو نہیں بڑھی ۔چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ۔

فرٹیلائیزرکمپنیوں کے وکیل نے کہا  موجودہ سال کے ساتھ ساتھ پچھلے سال پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ، میں کل کچھ نئے دلائل دوں گا۔سماعت آج دوبارہ ہوگی۔

مقبول خبریں