پشاور:
فلور ملز مالکان نے خیبرپختونخوا حکومت کا آٹا فارمولا مسترد کردیا۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر نعیم بٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج گندم کا نرخ 13 ہزار 5سو روپے ہے، 3 ہزار روپے 20 کلو تھیلے کا نرخ ہوگیا ہے، پنجاب سے آٹے کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو رمضان میں مزید آٹا مہنگا ہونے کا امکان ہے، فلور ملز انڈسٹری نقصان کا شکار ہے، حکومت نے 15 سو ٹن گندم دینے کا فیصلہ کیا ہے جو انتہائی کم ہے۔
نعیم بٹ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے اپنا نرخ دیا ہے وہ ناقابل قبول ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے گندم کا جو فارمولا دیا ہے اس سے فلور مل انڈسٹری بند ہوجائے گی، عوام کو دھوکا نہیں دینا چاہتے یہ فارمولا قابل عمل نہیں۔