قرض اگردرست جگہ استعمال ہو تو معیشت کیلئے نقصان دہ نہیں ہے، وزیرخزانہ

وزارت خزانہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پرمذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا


ارشاد انصاری January 22, 2026

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قرض اگردرست جگہ استعمال ہو تو معیشت کیلئے نقصان دہ نہیں ہےپاکستان نے قرضہ جی ڈی پی شرح 75 فیصد سے کم کرکے 70 فیصد کرلی، شرح سود 22 فیصد سے زائد سےکم ہو کر 10.5 فیصد پر آگئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پرمذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے پرائمری سرپلس حاصل کرکے مالی توازن بحال کیا، مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے پاکستان گرین پانڈا بانڈ کے ذریعے چینی مارکیٹ میں داخل ہونےکوتیار ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے بڑا اورمسلسل خطرہ ہے، حالیہ سیلاب میں پاکستان نے اپنے وسائل سے نمٹا،عالمی اپیل کی ضرورت نہ پڑی، اصل مسئلہ فنڈز نہیں، مؤثر عملدرآمد اور صلاحیت سازی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے سے 2028 کے بعد سالانہ 2.8 ارب ڈالر برآمدات متوقع ہے آئی ٹی اور فری لانسنگ میں پاکستان میں بڑی ترقی کے مواقع موجود ہے۔

مقبول خبریں