پاکستان کے نوجوان کرکٹر کا ڈربی شائر فالکنز سے معاہدہ

سفیان مقیم ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے کے ابتدائی حصے میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے


اسپورٹس ڈیسک January 24, 2026

انگلینڈ کی ڈربی شائر فالکنز نے پاکستان کے نوجوان کرکٹر سفیان مقیم سے معاہدہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈربی شائر فالکنز نے 2026 وائٹیلیٹی بلاسٹ کے لیے دو بین الاقوامی اسپنرز سفیان مقیم اور محمد غضنفر کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

کلب کے مطابق سفیان مقیم ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے کے ابتدائی حصے میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے، جبکہ محمد غضنفر دوسرے مرحلے اور ناک آؤٹ میچز کے لیے فالکنز میں شامل ہوں گے۔

پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں 5 رنز کے عوض 3 وکٹیں لینے والے سفیان مقیم اپنی بائیں ہاتھ کی رسٹ اسپن کے باعث عالمی فرنچائز کرکٹ میں خاصی پہچان بنا چکے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے بنگلادیش پریمیئر لیگ میں کوچ مکی آرتھر کے ساتھ کام بھی کیا جہاں ان کی کارکردگی کو خوب سراہا گیا۔

ڈربی شائر کے ہیڈ آف کرکٹ مکی آرتھر نے کہا کہ سفیان ایک ابھرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی اسٹار ہیں اور دباؤ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آرتھر کے مطابق مختلف ٹورنامنٹس کے ٹکراؤ کے باوجود دو بین الاقوامی اسپنرز کا معاہدہ کرنا کلب کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے جس سے پورے سیزن میں ٹیم کا توازن برقرار رہے گا۔

مقبول خبریں