کراچی:
سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 6 افراد میں سے 4 افراد کی میتیں شناخت کے بعد آج بروز اتوار دوپہر ساڑھے بارہ بجے ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ سے ورثا کے حوالے کی جائینگی جنھیں ان کی رہائش گاہ ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے لیجائی جائینگی۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق سانحہ گل پلازہ میں دہلی کالونی کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 6 افراد شاپنگ کے لیے گل پلازہ آئے تھے جس میں 3 خواتین سمیت 4 افراد کی ڈی این اے سے شناخت کی گئی ۔
4 میتوں میں 2 بہنیں اور ایک بھائی شامل ہے جس میں بھائی 32 سالہ محمد سعد ، 35 سالہ مصباح پروین اور 30 سالہ نمبرہ دختر عرفان جبکہ 14 سالہ مریم دختر نور احمد شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق اسی متاثرہ خاندان کے خاتون سمیت 2 افراد کوثر پروین اور اشرف علی کی شناخت کا عمل ابھی باقی ہے۔