ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کا امکان

بنگلادیش کا مؤقف اصولوں پر مبنی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے دہرے معیار کو مسترد کرتا ہے، چیئرمین پی سی بی


اسپورٹس ڈیسک January 26, 2026

پاکستان ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی آج وزیر اعظم شہباز شریف سے اس حوالے سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے مکمل بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ صرف بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے بھارت میں نہ کھیلنے کے مؤقف کی حمایت کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کا مؤقف اصولوں پر مبنی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے دہرے معیار کو مسترد کرتا ہے۔

مقبول خبریں