بجلی کی تاریں چوری کرنیوالا بین الاضلاعی گروہ گرفتار  

ملزمان 11KV کی لائنوں کو کاٹ کر رول کرتے پائے گئے



کالا خطائی میں فیڈر کی مرمت کے دوران 11KV کی تاریں چوری کرنے والے 5 ملزمان پکڑے گئے۔

تاریں کاٹنے کے دوران زوردار دھماکہ ہوا جس پر علاقے کی بجلی بند ہونے پر لیسکو عملہ بروقت ایکشن میں آگیا۔ ایس ڈی او کالا خطائی محمد تنویر اور لائن اسٹاف نے  5 ملزمان کو موقع پر پکڑ لیا۔ چار مفرور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ 

ملزمان 11KV کی لائنوں کو کاٹ کر رول کرتے پائے گئے۔ کارروائی کرنے پر ملزمان نے لیسکو ٹیم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی۔

ملزمان کی شناخت شرافت علی، ندیم، شہزاد، عباس علی اور ہاشم علی کے نام سے ہوئی۔ ایس ای نارتھ محمد مزمل کی ایکسین فیروزوالہ راشد سومرو سمیت تمام فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محمد رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ بجلی چوری قومی جرم ہے، معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ سی ای او لیسکو کی بروقت کارروائی پر فیلڈ اسٹاف کو شاباش دی گئی جبکہ مفرور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم بھی صادر کیا گیا۔

سی ای او لیسکو نے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں، شہری بجلی چوری کی اطلاع لیسکو ہیلپ لائن 118 پر دیں۔

مقبول خبریں