پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم دو مین فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ پچ میں زیادہ باؤنس متوقع نہیں تاہم جیسے جیسے وقت گزرے گا پچ اسپنرز کو مدد فراہم کرے گی۔
دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے جیک ایڈورڈز، مہلی بیئرڈمین، اور میٹ رینشا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کریں گے۔
پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ٹم ڈیوڈ جیسے اہم کھلاڑی انجریز کے باعث ورلڈ کپ سے قبل فٹنس اور بحالی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
دونوں ٹیموں نے سیریز کے لیے بھرپور تیاری کی ہے اور یہ سیریز 7 فروری سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کے لیے انتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے۔
گزشہ روز دونوں کپتانوں نے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی تھی۔