ایران پہلے سے زیادہ کمزور ہو چکا ہے، امریکی وزیر خارجہ کا بڑا دعویٰ

حال ہی میں ایران میں مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے


January 29, 2026

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اس وقت ماضی کے مقابلے میں زیادہ کمزور ہو چکی ہے اور ملک کی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے۔

امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران کی اقتصادی صورتحال مسلسل خراب ہو رہی ہے، جس کے باعث حکومت کی گرفت کمزور پڑتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں ایران میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہونے کا امکان ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران ہزاروں افراد ہلاک ہوئے، جب کہ حکومت نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کیے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایران میں مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے، جن میں متعدد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئیں، جبکہ کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔

مقبول خبریں