کراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، پولیس اہلکار سمیت 2 نوجوان جاں بحق

پولیس نے واٹرٹینکر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، ملزم اور گاڑی تھانے منتقل


عامر خان January 29, 2026

شہر قائد میں واقع نیٹی جیٹی پل پر تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو روند دیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 2افراد جاں بحق یوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیٹی جیٹی پل پر ٹریفک حادثہ واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کے سبب پیش آیا۔

ڈاکس تھانہ کے ڈیوٹی آفسر نادر نے بتایا کہ نیٹی جیٹی پل آئی سی آئی چوک کے نزدیک واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس پر دو افراد سوار تھے۔

ٹریفک حادثہ میں دونوں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو ریسیکو ایمبولینسوں سے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں دونوں افراد کی شناخت 28 سالہ گلفام ولد سلامت علی اور 30 سالہ عامر ولد شریف کے ناموں سے ہوئی۔

متوفی گلفام پولیس اہلکار اور گارڈن تھانہ میں تعینات تھا جبکہ دونوں جاں بحق افراد لیاری کے رہائشی اور ایک ہی محلہ میں رہتے ہیں۔

پولیس نے واٹرٹینکر کو تحویل میں لے کر اس کے ڈرائیور جمعہ خان کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس حادثہ کی مذید تفتیش کررہی ہے۔

مقبول خبریں