پاسدارانِ انقلاب کو دہشتگرد قرار دیکر یورپ سنگین غلطی کر رہا ہے؛ ایران

یورپی یونین نے بلاشبہ امریکا اور اسرائیل کی غیر انسانی پالیسیوں کی اندھی تابعداری ہے، ایرانی وزیر خارجہ


ویب ڈیسک January 29, 2026
امریکا اور اسرائیل مہم جوئی سے باز رہیں، ااپنے سپریم لیڈر کے ایک اشارے کے منتظر ہیں؛ ایرانی چیف

ایران نے یورپی یونین کی جانب سے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیئے جانے پر سخت ردعمل دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے بلاشبہ امریکا اور اسرائیل کی غیر انسانی پالیسیوں کی اندھی تابعداری ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کا یورپی یونین کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر یورپ نے ایک سنگین اسٹریٹجک غلطی کی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ یورپی یونین کے اس فیصلے کے خطے اور یورپ ایران تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے اصولی طور پر پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دیدی۔

یورپی یونین کا یہ فیصلہ اُس وقت سامنے آیا جب پاسدارانِ انقلاب کی بحری فورس نے آبنائے ہرمُز میں مشقوں کا اعلان کیا ہے جو یکم اور دو فروری کو منعقد ہوں گی۔

یہ آبی گزرگاہ عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے نہایت اہم سمجھی جاتی ہے اس لیے اس علاقے میں کسی بھی عسکری سرگرمی کو بین الاقوامی سطح پر حساسیت سے دیکھا جاتا ہے۔

 

 

مقبول خبریں