کراچی اور خیبر پختونخوا میں پولیو کے کیسز موجود ہیں، عائشہ رضا

میڈیا کو پولیو کے خاتمے کی مہم میں ہمارابھرپور ساتھ دینا ہوگا


رضیہ خان January 29, 2026

اسلام آباد:

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو پروگرام عائشہ رضا نے کہا ہے کہ پولیو کے پھیلائو پر بلوچستان اور لاہور میں کسی حد تک کنٹرول کر لیا گیا ہے جبکہ کر اچی اور سائوتھ  کے پی میں پولیو کے کیسز موجود ہیں۔ 

میڈیا کو پولیو کے خاتمے کی مہم میں ہمارابھرپور ساتھ دینا ہوگا، انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ میں انھوں نے کہا کہ نئے سال کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم 2 تا 8 فروری منعقد ہوگی۔ 

مہم کا ہدف 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا ہے، پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے، والدین اور کمیونٹی پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں۔

گزشتہ برسوں میں پاکستان نے پولیو کے خلاف اس جنگ میں نمایاں پیش رفت کی ہے تاہم پولیو کا خطرہ بدستور موجود ہے، کراچی میں چند مقامات پر رفیوزل کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقبول خبریں