ریمبو مجھے اکشے کمار جیسے لگے تھے؛ صاحبہ نے محبت کی کہانی سنا دی

صاحبہ اور ریمبو کی داستان محبت ماضی میں زبان زد عام رہی ہے


ویب ڈیسک January 30, 2026
صاحبہ اور ریمبو کی داستانِ محبت ماضی کی مقبول ترین لو اسٹوری تھی

معروف فلمی اداکارہ صاحبہ نے ابھرتے ہوئے ٹی وی اداکار افضل خان عرف ریمبو کی محبت کہانی سے ڈھکی چھپی نہیں تاہم ایک حالیہ انٹرویو میں صاحبہ نے کچھ ان کھلے راز افشا کردیئے۔

فلم انڈسٹری میں راج کرنے والی اپنے وقت کی معروف ہیروئن صاحبہ نے اپنے تازہ انٹرویو میں بتایا کہ میں ہمیشہ سے بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی مداح رہی ہوں۔

اس موقع پر انھوں نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ جب پہلی بار میری ریمبو سے ملاقات ہوئی تو ریمبو اکشے کمار جیسے لگے تھے۔

تاہم صاحبہ نے یہ بھی واضح کیا کہ میں ریمبو کی شکل و صورت سے زیادہ اُن کی صاف دل طبیعت اور خوبصورت شخصیت سے متاثر ہوئی تھیں۔

صاحبہ نے یہ انکشاف کیا کہ ابتدائے عشق میں ریمبو فلم کے سیٹ پر میرے لیے گانا گاتے تھے اور موقع ملنے پر پھول بھی پیش کر دیا کرتے تھے۔

جب صاحبہ سے پوچھا گیا کہ محبت کا اظہار پہلے کس نے اور کیسے کیا تھا تو اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ باتیں اب کافی پرانی ہوچکیں۔ بچے بھی جوان ہوچکے ہیں۔ یہ سب بتا کر شرم آئے گی۔

تاہم انھوں نے ایک یادگار واقعہ بھی سنایا جو شاید ان کے دل میں ریمبو کے لیے خوبصورت جذبات کا باعث بنا تھا۔

ہوا یوں تھا کہ فلم ’ہاتھی میرے ساتھی‘ کے گانے کی شوٹنگ کے دوران وہ سمندر میں ڈوبنے لگیں تو ریمبو نے اپنی جان پر کھیل کربچایا تھا۔

اداکارہ صاحبہ نے بتایا کہ شادی کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ ریمبو کے ساتھ جیون ساتھی کا رشتہ مضبوط تر اور حسین ترین ہونے لگا اور آج ایک دوسرے کے بغیر زندگی کا تصور بھی مشکل لگتا ہے۔

 

مقبول خبریں