امریکا اور اسرائیل کی حملے کی دھمکی؛ ایران کے روحانی پیشوا کئی ہفتوں بعد منظرعام پر

آیت اللہ خامنہ ای کو حفاظت کے پیش نظر بیرون ملک منتقل کرنے کی خبریں زیر گردش تھیں


ویب ڈیسک January 31, 2026
خبریں گرم تھیں کہ آیت اللہ خامنہ کی جان کی حفاظت کے پیش نظر بیرون ملک منتقل کیا گیا ہے

ایران پر حملے کی امریکی اور اسرائیلی دھمکیوں کے دوران ایسی اطلاعات تھیں کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جان کو خطرے کے پیش نظر بیرون ملک منتقل کردیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ہفتوں بعد عوامی سطح پر منظرعام پر آگئے اور امام خمینی کے مقبرے گئے۔

جہاں سے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سرکاری سطح پر جاری کی گئی ہیں تاکہ اندرونی بحران اور بیرونی تناؤ کے دوران استحکام کا پیغام دیا جا سکے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے انقلاب کی 47 ویں سالگرہ پر بانی آیت اللہ خمینی کی قبر پر حاضری دی اور نماز بھی ادا کی۔ یہ تصاویر ایرانی قوم میں جوش و ولولہ برپا کرگئیں۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی کئی ہفتوں بعد پہلی بار تصاویر وائرل ہونے سے ان کی خیریت اور عزم دونوں کا اظہار ہوگیا۔

خیال رہے کہ آج ہی ایران میں دو مختلف علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم 5 ہلاکتیں ہوئیں اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔

یہ دھماکے امریکی صدر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد ہوئے جن میں انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کو معاہدے میں شامل ہونے کی ڈیڈ لائن دیدی بصورت دیگر بڑا فوجی حملہ ہوگا۔

یاد رہے کہ بحرِ عرب میں امریکی جنگی بیڑا بھی بھیجا گیا اور آبنائے ہرمز میں امریکی فوجیوں کے جنگی مشق کا بھی قوی امکان ہے۔

 

 

مقبول خبریں