کینیا میں ایک واقعے نے پوری دنیا کو سوگوار کرکے رکھ دیا جس سے دنیا کی بے ثباتی اور اپنوں کے بچھڑ جانے کا دکھ اجاگر ہوتا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک کمسن بچّہ اپنی ماں کی گود کی تلاش میں ان کی قبر تک جا پہنچتا ہے۔
والدہ کی قبر پر پہنچ کع وہ اس پر لیٹ جاتا ہے جیسے اپنی ماں کی آغوش میں آگیا ہو اور پھر چند ہی لمحوں میں وہ گہری نیند میں چلا جاتا ہے۔
شاید اسے ماں کی سنائی ہوئی لوریاں بھی یاد آرہی ہوں، کچھ تو تھا جو بے قرار بچے کو سکون دے گیا اور وہ اطمینان کی نیند سو گیا۔
سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ یہ تصویر کینیا کے ایک دور دراز گاؤں کے ایک قبرستان کی ہے اور کسی شخص نے وائرل کی ہے۔
تاہم اس بچے اور اس کی والدہ سے متعلق معلومات دستیاب نہیں۔ یہ تصویر ہی ساری کہانی بیان کردینے کے لیے کافی ہے جو حساس بھی ہے اور درد ناک بھی۔
یہ تصویر یہ پیغام بھی دیتی ہے کہ اپنے والدین سے پیار کریں اور ان کی خوب خدمت کریں، اس سے قبل کہ وہ ہمیشہ کے لیے آپ کو چھوڑ جائیں۔