انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انڈیا نے افغانستان کو شکست دے دی

فیصل شینو زادہ نے 110 اور عزیراللہ نیازی نے ناقابل شکست 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں


اسپورٹس ڈیسک February 04, 2026

انڈر19 ورلڈ کپ کے  سیمی فائنل میں انڈیا نے  افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انڈر 19 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے بھارت کو جیت کیلیے 311 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔

افغانستان نے فیصل شینو زادہ کی 110 اور عزیراللہ نیازی کی ناقابل شکست 101 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے دیپیشن دیوندران اور کانشک چوہان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت نے  ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرتے ہوئے 311 رنز کا مقررہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

مقبول خبریں