ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گیارہویں میچ میں نیوزی لینڈ نے یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔
چنئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے یو اے ای کی جانب سے دیا گیا 174 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے 16 ویں اوور میں پورا کرلیا، ٹم سیفرٹ 89 اور فن ایلن 84 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کے اوپنرز کی جانب سے 175 رنز کی شراکت داری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اوپنرز کی سب سے بڑی پارٹنر شپ کا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ لو ونسینٹ اور میک کولم کے درمیان 68 رنز کی پارٹنر شپ کا تھا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کسی بھی وکٹ کی پارٹنر شپ کا بھی یہ سب بڑا ریکارڈ ہے، اس سے قبل فلپس اور گپٹل نے 105 رنز کی پارٹنر شپ کا ریکارڈ بنایا تھا۔
یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ یو اے ای نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ کپتان محمد وسیم نے 66 اور علی شان شرفو نے 55 رنز اسکور کیے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 2 جبکہ جیکب ڈفی، مچل سینٹنر، لوکی فرگیوسن اور گلین فلپس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔