میکسیکو میں فوجی آپریشن کے دوران بدنام زمانہ کارٹیل سربراہ کی ہلاکت کے بعد ہنگاموں نے کھیلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق ویمنز کلب ٹیموں کے درمیان دوسرے ہاف کا کھیل شروع ہی ہوا تھا کہ اسٹیڈیم کے قریب کارٹیل کے شر پسندوں کی موجودگی سے کھلاڑی خوفزدہ ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کھلاڑیو اور گراؤنڈ اسٹاف کو جان بچانے کے لیے میدان سے بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
کارٹیل سربراہ کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ہونے والے ہنگاموں کے باعث کئی صارفین کی جانب سے فیفا ورلڈکپ کو میکسیکو سے منتقل کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ کے آغاز میں صرف چار ماہ کا وقت رہ گیا ہے۔ فیفا ورلڈکپ 2026 کی میزبانی امریکا اور میکسیکو مشترکہ طور پر کریں گے۔