ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: شاہد آفریدی نے انگلینڈ کیخلاف پلیئنگ الیون سے اپنے داماد کو نکال دیا

کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ ذاتی کارکردگی سے بڑھ کر ٹیم کے مفاد کو ترجیح دیں، شاہد آفریدی


اسپورٹس ڈیسک February 24, 2026

انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں شاہد آفریدی نے قومی پلیئنگ الیون سے اپنے داماد کو ہی نکال دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ آج کا دن اتحاد اور یکجہتی کا تقاضا کرتا ہے، کیونکہ انگلینڈ کے خلاف اہم مقابلہ درپیش ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میچ ٹیم کے لیے نہایت فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے اور کامیابی کا دارومدار مشترکہ اعتماد، مضبوط اعصاب اور مکمل عزم پر ہوگا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ ذاتی کارکردگی سے بڑھ کر ٹیم کے مفاد کو ترجیح دیں۔

شاہد آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف اپنی پلیئنگ الیون کا بھی بتایا جس میں انہوں نے بابر کو بطور اوپنر رکھا ہے۔

پلیئنگ الیون:

بابراعظم، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، فخر زمان، عثمان خان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، ابرار احمد، سلمان مرزا، عثمان طارق

 

مقبول خبریں