پی ٹی آئی دور میں اراضی کرپشن کا مقدمہ، ن لیگ کے سابق سینیٹر ساتھیوں سے باعزت بری

مقدمہ میں کوئی شہادت دستیاب نہیں اس لیے مقدمہ مزید جاری رکھنا خلاف انصاف ہے، اینٹی کرپشن کورٹ


کورٹ رپورٹر February 24, 2026
سیکریٹریٹ سمیت جگہ جگہ احتجاج کریں گے اور وزراء کو گھروں سے نکلنے نہیں گے، (ن) لیگ (فوٹو: فائل)

راولپنڈی:

انسداد بدعنوانی کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو زمینوں میں کرپشن کے مقدمے سے باعزت بری کردیا، ان پر پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کرپشن کا مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری تنویر کی جانب سے مقدمہ کو جھوٹا اور سیاسی انتقام قرار دینے کی درخواست کی سماعت پنڈی کی اینٹی کرپشن کورٹ میں ہوئی۔ 

اسپیشل جج اینٹی کرپشن عدالت خاور رشید نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے چوہدری تنویر سماعت تمام ملزمان کو باعزت بری کردیا۔ 

عدالت نے قرار دیا کہ مقدمہ میں کوئی شہادت دستیاب نہیں اس لیے مقدمہ مزید جاری رکھنا خلاف انصاف ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں محکمہ اینٹی کرپشن نے چوہدری تنویر اور دیگر کے خلاف اراضی میں رد و بدل کا کرپشن کا مقدمہ درج کیا تھا۔

مقبول خبریں