کراچی میں ایک اور گیس سلنڈر دھماکا، گھر تباہ ہوگیا، 4 زخمی

واقعہ شاہ فیصل کالونی نمبر چار میں پیش آیا، کمسن بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں


شاہ میر خان February 24, 2026

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں مبینہ طور پر سلینڈر دھماکا ہوا جس میں بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 4 میں زور دار دھماکا ہوا جس کے باعث رہائشی عمارت متاثر ہوئی۔

حادثے کے ریسیکیو رضاکاروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ عمارت کے نیچے پکوان سینٹر بنا ہوا تھا، اوپر رہائش تھی۔

اس کے بعد پولیس کی نفری وقوعہ پر پہنچی اور دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکہ سیلنڈر کا ہے یا گیس لیکج کا، تفتیش کی جارہی ہے۔

 

مقبول خبریں