مسلم ملک میں 25 سے 28 فروری تک چار روزہ تعطیلات

مسلم دنیا میں ماہ مقدس رمضان المبارک کو شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے


ویب ڈیسک February 24, 2026
مسلم عرب ملک میں چار روزہ تعطیلات

دنیا بھر میں ماہ مقدس رمضان کو شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے اور ایسے میں کویت کے شہریوں کو عبادات کے لیے چار مکمل دن مل گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت کی کابینہ نے قومی دن اور یومِ آزادی کی مناسبت سے 25 اور 26 فروری بروز بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کویت میں ہفتہ وار تعطیلات جمعہ اور ہفتے کو ہوتی ہیں اس طرح شہریوں کو لگاتار بدھ سے ہفتے تک چار دن کی چھٹیاں مل گئیں۔

یہ فیصلہ ہفتہ وار کابینہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیر اعظم شیخ احمد العبداللہ الصباح نے کی تھی۔

فیصلے کے مطابق بدھ اور جمعرات کو تمام وزارتیں، سرکاری ادارے، پبلک اتھارٹیز اور سرکاری ادارے بند رہیں گے جب کہ اتوار یکم مارچ سے دفتری امور دوبارہ شروع ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وہ ادارے جن کی نوعیت کے باعث خدمات کا تسلسل ضروری ہے وہ عوامی مفاد اور ضروری خدمات کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی تعطیلات کا الگ انتظام کریں گے۔

یہ تعطیلات کویت کے قومی تشخص اور آزادی کی یاد میں منائی جا رہی ہیں جنہیں ہر سال ملک بھر میں جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔

 

مقبول خبریں