عیدالفطر کس تاریخ کو ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے کہا کہ چاند کی رویت کے حوالے سے حتمی اعلان کا اختیار مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے


آفتاب خان February 25, 2026
فوٹو فائل

کراچی:

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی ہے کہ شوال کا چاند 19 مارچ 2026 کو نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شوال 1447ھ کا چاند 19 مارچ 2026 کو نظر آنے کا امکان نہیں ہے جبکہ عیدالفطر 21 مارچ بروزہفتے کو ہونے کا امکان ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ  19 مارچ  بمطابق 29 رمضان کو شام کے وقت شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں کیونکہ نیا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 19 مارچ شام کو چاند کی عمر 12 سے 13 گھنٹے ہوگی جو کہ رویت کے لیے موزوں نہیں ہے تاہم چاند کے حوالے سے حتمی اعلان کا اختیار مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔

مقبول خبریں