انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی اسمگلر گرفتار

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے


عامر نوید چودھری February 26, 2026

ایف آئی اے لاہور زون کی جانب سے انسانی اسمگلرز کے نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مائیگرنٹ اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی اسمگلر گرفتار ہوئے ہیں۔

گرفتار ملزمان میں غضنفر علی اور محمد سمیع اللہ شامل ہیں۔ ملزمان کو لاہور اور میانوالی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان نے شہریوں کو انگلینڈ ، آئیر لینڈ اور میانمار کے ورک ویزوں کا جھانسہ دے کر 36 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ہتھیائی۔

گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے ۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں