نعمان اعجاز کے طنز پر فیصل قریشی کے جواب نے مداحوں کے دل جیت لیے

نعمان اعجاز نے کہا تھا کہ میں کوئی فیصل قریشی یا ہمایوں سعید ہوں جو مجھے میک اپ کرانا پڑے


ویب ڈیسک February 26, 2026
فیصل قریشی کا نعمان اعجاز کے طنز پر نرم گرم سا جواب

شوبز ک چمکتی دمکتی دنیا میں طنز کے تیر بھی برستے رہتے ہیں لیکن بڑے فنکار ہی بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہیں اور امر ہوجاتے ہیں۔

حال میں سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو اور فہد مصطفیٰ کے درمیان جملوں کا تبادلہ خوشگوار اور ایک دوسرے سے معافی مانگ کر باوقار انداز میں ختم ہوا۔

ابھی یہ معاملہ ٹلا نہیں تھا کہ نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کے دوران فیصل قریشی سے کسی نے نعمان اعجاز کے ایک بیان کے بارے میں پوچھ لیا۔

اُس بیان میں نعمان اعجاز نے بتایا تھا کہ جب میک اپ آرٹسٹ بار بار میرے پاس آ رہا تھا تو میں نے اسے کہا کہ میں کوئی ہمایوں سعید یا فیصل قریشی ہوں جو میک اپ کی ضرورت پڑے۔

نعمان اعجاز نے اُس انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا کہ میری توجہ کردار پر ہوتی ہے اس لیے میں میک اپ پر زیادہ انحصار نہیں کرتا۔ صرف گیلے تولیے سے منہ صاف کرلیتا ہوں۔

نعمان اعجاز کے اس بیان پر ہمایوں سعید یا فیصل قریشی نے کوئی ردعمل نہیں دیا تھا لیکن اب فیصل قریشی کا بیان سامنے آگیا۔

انھوں نے کہا کہ اگر نعمان بھائی نے ایسا کہا بھی ہے تو کوئی بات نہیں، مجھے نہیں لگتا ان کا مقصد ہمیں کمتر دکھانا تھا۔

اداکار و میزبان فیصل قریشی نے مسکراتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ویسے بھی نعمان اعجاز ایک خوبرو شخصیت کے مالک ہیں، انہیں میک اپ کی ضرورت ہی نہیں۔

فیصل قریشی نے مزید کہا کہ ممکن ہے نعمان اعجاز یہ بتانا چاہتے ہوں کہ وہ زیادہ تر کریکٹر رولز کرتے ہیں جبکہ ہم لوگ عموماً ہیرو کے کردار ادا کرتے ہیں۔

ادکار کا مزید کہنا تھا کہ ادھوری بات ہمیشہ تنازع کو جنم دیتی ہے اور سوشل میڈیا اکثر بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔

 

مقبول خبریں