عمر اکمل کی خود کے بابر اعظم سے موازنے کی انسٹا اسٹوری پر وضاحت

بابر اعظم اس وقت دنیا کے صفِ اول کے بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں، عمر اکمل


اسپورٹس ڈیسک February 27, 2026

سابق قومی کرکٹر عمر اکمل کی خود کے بابر اعظم سے موازنے کی انسٹا اسٹوری پر وضاحت سامنے آگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عمر اکمل کا کہنا ہے ان کا مقصد ہرگز خود کا بابر اعظم سے موازنہ کرنا نہیں تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ بابر اعظم اس وقت دنیا کے صفِ اول کے بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں اور وہ ان کی کارکردگی اور کامیابیوں کا بے حد احترام کرتے ہیں۔

عمر اکمل نے مزید کہا کہ ان کی بات کا اصل مقصد صرف یہ نکتہ اٹھانا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مڈل آرڈر کی پوزیشن بابر اعظم کے قدرتی کھیل سے مکمل طور پر ہم آہنگ نہیں ہے۔

ان کے مطابق یہ کسی قسم کا تقابل نہیں تھا بلکہ صرف ٹیم میں کردار کے حوالے سے ایک رائے تھی۔

وضاحت میں یہ بھی بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پوسٹ دراصل ایک مداح کی جانب سے شیئر کی گئی تھی، جسے جان بوجھ کر بغیر ایڈٹ کیے اسٹوری پر لگادیا تھا۔

مقبول خبریں