اسرائیل کا ایران کے سپریم لیڈر سمیت 3 اہم ترین کمانڈرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران میں مختلف اہم اور حساس مقامات کو نشانہ بنایا ہے


ویب ڈیسک February 28, 2026

اسرائیل نے ایران پر کیے گئے حالیہ فضائی حملوں کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ ان کارروائیوں میں ایران کی کئی اہم عسکری اور سیاسی شخصیات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کارروائیوں میں ایران کے بعض اعلیٰ عہدیداروں کی ہلاکت کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

اسرائیلی حکام کے مطابق فضائی حملوں میں ایران کے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا جہاں ایران کی سیاسی اور سیکیورٹی قیادت موجود تھی۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کے عسکری اور حکومتی ڈھانچے کو کمزور کرنا تھا۔ جس میں کئی اہم شخصیات کے ٹھکانے بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق حملوں میں ایران کی اعلیٰ قیادت بشمول سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزیشکیان کو بھی ہدف بنانے کی کوشش کی گئی۔

 

صیہونی ریاست نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے وزیر دفاع امیر ناصرزادہ اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے۔

اس حوالے سے دیگر تین ذرائع نے بھی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ امیر ناصرزادہ تہران میں ہونے والے حملے کا نشانہ بنے۔ 

اسرائیلی فوج نے پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور کے بارے میں بھی دعویٰ کیا گیا کہ وہ انہی حملوں میں مارے گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کی اعلیٰ دفاعی کونسل کے اہم رہنما علی شمخانی کے بارے میں بھی اطلاعات سامنے آئیں کہ وہ 28 فروری کے حملوں میں ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی نیوز چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزیشکیان سمیت اہم کمانڈرز محفوظ ہیں۔

تاہم انھوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ امریکا اور اسرائیلی حالیہ حملوں میں ایران کے دو اہم کمانڈرز جاں بحق ہوگئے لیکن انھوں نے ان کمانڈرز کے نام نہیں بتائے۔

 

مقبول خبریں