ایران نے خلیجی ممالک میں موجود 14 امریکی فوجی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں سیکڑوں اہلکاروں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران جن 14 امریکی فوجی اڈّوں کو نشانہ بنایا وہ متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، قطر اور سعودی عرب میں واقع ہیں۔
جس پر ان ممالک نے نہ صرف ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی ہے بلکہ اپنی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے عزم کا اظہار کیا۔
کویت کی وزارتِ دفاع کے مطابق ایران نے علی السلیم ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔
جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے البتہ ایئرپورٹ کو ایک حصے کو نقصان پہنچا رہا ہے جس سے فوجی آپریشنل تیاری یا جنگی صلاحیت متاثر نہیں ہوئی۔
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی ایران کے داغے گئے میزئلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا تاہم میزائلوں کے ملبے گرنے سے ایک پاکستانی شخص جاں بحق ہوگیا۔
سعودی عرب نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران نے ریاض اور ملک کے مشرقی علاقے کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
سعودی حکام نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے ایران کے میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا اور کسی بڑے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
قطر نے بھی ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی۔ حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں معطل ہوگئیں۔
ادھر بحرین نے بھی ایران کے میزائل حملوں پر سائرن کے ذریعے شہریوں کو محتاط اور محفوظ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ایران نے بحرین میں امریکا کے ففتھ فلیٹ کو نشانہ بنایا تاہم کسی مالی یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اردن اور شام نے بھی ایرانی ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے اور دونوں ممالک نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ قومی سلامتی کے منافی اقدام پر سخت جواب دیا جائے گا۔