مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، پاکستان شاہینز ٹیم یو اے ای میں پھنس گئی

انگلش بورڈ بھی اپنے کھلاڑیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے یو اے ای کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہے


اسپورٹس ڈیسک March 03, 2026

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے پاکستان شاہینز ٹیم بھی یو اے ای میں پھنس گئی۔

پاکستان شاہینز کی ٹیم انگلینڈ لائنز کے ساتھ سیریز کے لیے ابوظہبی میں موجود ہیں، لائنز بھی گھر نہیں جا سکے۔

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حملوں کے جواب میں ایران نے پڑوسی ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے فضائی راستے بند ہوچکے ہیں۔

انگلش لائنز ٹیموں کے ساتھ سابق کرکٹرز اینڈریو فلنٹوف اور جونی بیئر اسٹو سمیت 24 کھلاڑی موجود ہیں۔

لائنز اور شاہینز کے درمیان اتوار کو شیڈول میچ منسوخ کردیا گیا تھا، بقیہ تین میچز بھی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انگلش بورڈ اپنے کھلاڑیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے یو اے ای کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

انگلینڈ لائنز کے کھلاڑیوں نے ایک روز قبل اپنی حکومت سے خود کو جلد ازجلد یو اے ای سے نکالنے کی درخواست کی تھی۔

جونی بیئر اسٹو نے یو اے ای سے  نکلنے کے لیے برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر سے مدد مانگ لی، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے وزیر اعظم اور یواے ای میں برطانوی ایمبیسی کو مخاطب کرکے کہا کہ ہمیں کسی طرح وطن واپس بھجوایا جائے۔

مقبول خبریں