مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 25 فیصد اضافہ

گزشتہ ماہ کے دوران برآمدات کا حجم کم ہو کر دو ارب 27 کروڑ ڈالر ہو گیا ہے، وفاقی ادارہ شماریات


ارشاد انصاری March 03, 2026
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

رواں مالی سال 26-2025 کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران تجارتی خسارے میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران برآمدات کا حجم کم ہو کر دو ارب 27 کروڑ ڈالر ہو گیا ہے جو فروری 2025 کے مقابلے میں 8.7 فیصد کم تھا۔

اسی طرح جنوری 2026 میں پاکستانی برآمدات کا حجم 3 ارب ڈالر سے زائد ریکارڈ کیا گیا جو فروری میں ماہانہ تجارتی خسارہ 8.4 فیصد اضافے سے دو ارب 98 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

اداریہ شماریات کے مطابق فروری 2026 میں ماہانہ بنیاد پر برآمدات میں 25.6 فیصد کمی آئی ہے۔

مقبول خبریں