ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں شیڈول سیمی فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔
یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ چار اور جنوبی افریقا تین مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیل چکے ہیں لیکن دونوں ٹیمیں صرف ایک مرتبہ ہی فائنل میں رسائی حاصل کرسکیں۔
جنوبی افریقا کو 2024 کے فائنل میں بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کیوی ٹیم نے 2021 کے فائنل میں رسائی حاصل کی جہاں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔