ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ؛ قومی ہاکی ٹیم نے تیسرے میچ میں آسٹریا کو شکست دے دی

پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود نے دو،افراز محمد سفیان خان نے ایک ایک گول سکور کیا


ذوالفقار بیگ March 04, 2026
فوٹو: فائل

قومی ہاکی ٹیم یکم تا 7 مارچ تک کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ مینز ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کے تیسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی۔

پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود نے دو،افراز محمد سفیان خان نے ایک ایک گول سکور کیا۔ جبکہ آسٹریا کی جانب سے کیلنر اور اسکوولز نے ایک ایک گول سکور کیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی, ایڈھاک گورننس اینڈ منیجمنٹ چیئرمینز اولمپین اصلاح الدین صدیقی ، اولمپین حسن سردار، چیف سلیکٹر سمیع اللہ خان نے ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کی ناقابل شکست کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے اور سیمی فائنل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

مقبول خبریں