کراچی:
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ امیگریشن اسٹاف کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کو بھی اولین ترجیح دی جا رہی ہے، کیونکہ قومی خدمات کی مؤثر انجام دہی کے لیے افسران و اہلکاروں کی جسمانی فٹنس اور تندرستی ناگزیر ہے۔
ترجمان کے مطابق فیلڈ یونٹ اسٹاف کی اسکریننگ کے بعد ابن سینا اسپتال کی ماہر طبی ٹیم نے ایف آئی اے امیگریشن عملے کا تفصیلی طبی معائنہ مکمل کیا۔
یہ اقدام ادارے کی فلاحی اور ذمہ دارانہ سوچ کا عملی مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اس طبی معائنے کا مقصد افسران کو مکمل صحت اور توانائی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے کے قابل بنانا ہے تاکہ وہ قومی خدمت کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھ سکیں۔