ٹی20 ورلڈ کپ سیمی فائنل؛ بھارت کے 253 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی


اسپورٹس ڈیسک March 05, 2026
فوٹو: کرک انفو

ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے اور 4 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔

وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور بھارتی اوپنرز سنجو سیمسن نے جارحانہ انداز اپنایا۔

انگلینڈ کے ول جیکس دوسرے اوور میں نوجوان بیٹر ابھیشک شرما کو فل سالٹ کے ہاتھوں کیچ کروایا، ابھیشک شرما نے 7 گیندوں پر 9 رنز بنائے تھے جبکہ اگلے ہی اوور میں جوفرا آرچر نے سنجو سیمسن کو آؤٹ کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا لیکن کپتان ہیری بروک نے ایک آسان کیچ گرادیا۔

سنجو سیمسن نے ایشان کشان کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 97 رنز بنائے اور اسکور 10 ویں اوور میں 117 رنز تک پہنچایا تاہم کشان اس موقع پر 39 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

سنجو سیمسن نے ایک آسان موقع ملنے کے بعد انگلینڈ کے بولرز کی درگت بنائی اور 26 گیندوں پر اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔

فل جیکس نے سنجو سیمسن کی 89 رنز کی دھواں دار اننگز کا خاتمہ 14 ویں اوور کی پہلی گیند پر کردیا، سیمسن نے 42 گیندوں پر مشتمل اننگز میں 8 چوکے اور 7 بلند وبالا چھکے لگائے اوررواں ورلڈ کپ میں یہ ان کی مسلسل دوسری نصف سنچری ہے۔

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو عادل رشید نے 11 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کیا، جس کے بعد شیوم دوبے نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ جاری رکھی اور 25 گیندوں پر ایک چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہوگئے۔

ہارڈک پانڈیا اور تلک ورما نے بھی برق رفتار بیٹنگ کی اور بالترتیب 12 گیندوں پر 27 اور 7 گیندوں پر 21 رنز بنائے جبکہ آکشر پٹیل 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کے بولر مکمل طور پر ناکام نظر آئے تاہم ول جیکس اور عادل رشید دو،دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 253 رنز بنا لیے۔

انگلینڈ کے جوز بٹلر اور فل سالٹ نے بڑے ہدف کے تعاقب میں پہلے اوور میں 13 رنز بنائے لیکن دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر فل سالٹ آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد کپتان ہیری بروک بھی صرف 7 رنز کا اضافہ کرسکے۔

جوز بٹلر نے جیکب بیتھل کے ساتھ ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی لیکن خود 25 رنز کی اننگز کھیل پائے، ٹام بینٹن نے جارحانہ آغاز کیا اور انگلینڈ کی امیدیں بحال کی لیکن 5 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 17 رنز بنا کر آکشر پٹیل وکٹ بن گئے۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

بھارت؛ سوریا کمار یادیو(کپتان)، سنجو سیمسن، ابھیشک شرما، ایشان کشان، شیوم دوبے، تلک ورما، ہارڈک پانڈیا، آکشر پٹیل، ارشدیپ سنگھ، وارن چکرورتھی، جسپریت بمرا

انگلینڈ: ہیری بروک (کپتان)، فل سالٹ، جوز بٹلر، جیکب بیتھل، ٹام بینٹن، سیم کیوران، ول جیکس، لیام ڈاؤسن، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر

مقبول خبریں