کوئی پیٹرول پمپ ذخیرہ اندوزی نہیں کررہا آئل سپلائر کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی جائے، پمپ مالکان

یٹرول کی سپلائی اور ڈیمانڈ کی پلاننگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی بنتی ہے، پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی بات بلاجواز ہے


اسٹاف رپورٹر March 06, 2026
حکومت ڈیزل پر فی لیٹر 45 روپے 75 پیسے، پٹرول پر 35 روپے، مٹی کے تیل پر 20 روپے اور لائٹ ڈیزل پر 15 روپے ٹیکس لے رہی ہے، وزیر پیٹرولیم (فوٹو: فائل)

اسلام آباد:

پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کے اعلان کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کے اعلان کی مذمت کرتے ہیں، پیٹرول پمپ مالکان مصنوعی قلت پیدا نہیں کر رہے۔

اپنے بیان میں پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پیٹرول پمپس پر جو پیٹرول آرہا ہے وہ فوری فروخت ہو رہا ہے، کوئی پیٹرول پمپ پیٹرول یا ڈیزل ذخیرہ نہیں کر رہا، تمام پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی فروخت جاری ہے، جس حساب سے سپلائی دی جا رہی ہے اسی حساب سے پیٹرول دستیاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا جواز سمجھ نہیں آتا، کارروائی آئل سپلائی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف ہونی چاہیے، پیٹرول کی سپلائی اور ڈیمانڈ کی پلاننگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی بنتی ہے، پیٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی بات بلاجواز ہے۔

مقبول خبریں