پاکستان ٹینس کے لیے بین الاقوامی سطح پر ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آٹھ پاکستانی عہدیداران کو انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) اور ایشین ٹینس (اے ٹی ایف) کی مختلف باوقار کمیٹیوں میں 2026–2027 کی مدت کے لیے شامل کرلیا گیا ہے۔
یہ قابلِ ذکر کامیابی پاکستان کے خطے اور عالمی سطح پر ٹینس کی ترقی اور فروغ میں کردار کے بڑھتے ہوئے اعتراف کی عکاسی کرتی ہے۔
اعصام الحق قریشی آئی ٹی ایف ایتھلیٹ کمیشن کے رکن مقرر، سلیم سیف اللہ اے ٹی ایف کی فنانس، لیگل اور ڈیویلپمنٹ کمیٹی میں شامل ہوگئے۔
کرنل ضیاءالدین کو اے ٹی ایف جونیئر و کوچز ڈیویلپمنٹ کمیٹی اور سارہ منصور کو آئی ٹی ایف کوچز کمیشن میں شامل کرلیا گیا۔
محمد علی مرتضیٰ آئی ٹی ایف جونیئر کمیٹی کا حصہ بن گئے جبکہ رشید ملک اے ٹی ایف مارکیٹنگ، اسپانسرشپ کمیٹی میں شامل ہوگئے۔
شہزاد اختر علوی ٹورنامنٹ آفیشی ایٹنگ کمیٹی اور خالد رحمانی اے ٹی ایف سینئر، وہیل چیئر اور بیچ ٹینس کمیٹی میں شامل ہوگئے۔

اعصام الحق قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی ٹینس اداروں کا پاکستانی عہدیداران پر اعتماد قابلِ فخر ہے۔ عالمی کمیٹیوں میں شمولیت سے پاکستان کا تشخص مضبوط ہوگا۔