مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور فضائی حدود کی بندش کے سبب 8 ویں روز کراچی سمیت ملکی ائیرپورٹس سے 122 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ملک کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے ہفتےکویو اے ای بحرین کویت، قطر سمیت دیگر مشرق وسطی کی 122 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
کراچی ائیرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی قطر، شارجہ، کویت بحرین کی 38، اسلام آباد ائیر پورٹ سے دبئی ابو ظہبی،دوحہ، بحرین کویت شارجہ سمیت دیگر ائیرپورٹس کی 30 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
لاہورائیرپورٹ پر دبئی ابو ظہبی قطر کویت بحرین کی 20، پشاور ائیرپورٹ سے دبئی شارجہ قطر ابو ظہبی کی 10،ملتان ائیرپورٹ سے دبئی شارجہ، راس الخیمہ بحرین دوحہ کویت کی 10، سیالکوٹ ائیرپورٹ سے دبئی منسوخ ہوئیں۔
اس کے علاوہ سیالکوٹ کی 10، فیصل آباد ائیرپورٹ سے دبئی شارجہ جدہ کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق منسوخ پروازوں میں ایمریٹس، اتحاد،ائیر عربیہ پی آئی اے، ائیربلیو، فلائی دبئی قطرائیرویز سمیت دیگر ملکی اور غیرملکی ائیرلائنز کی پروازیں شامل تھیں۔
پاکستان سے 8 دن کے دوران مشرق وسطیٰ ملکوں کی منسوخ پروازوں کی تعداد 936 تک پہنچ گئی۔ یاد رہے کہ 28 فروری سے یو اے ای، قطر، بحرین، کویت، ایران کی فضائی حدود بند ہونے سے ائیرلائنز کی پروازیں مسلسل منسوخ ہورہی ہیں۔
کراچی اور لاہور ائیرپورٹس پر گزشتہ تین روز کے دوران امارات ائیر اور فلائی دبئی کی 4 ریلیف پروازیں اترچکی ہیں،ان پروازوں کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں محصور پاکستانیوِں کو وطن واپس پہنچایا گیا۔