کراچی:
دورہ بنگلا دیش کے لیے پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کا مختصر دو روزہ تربیتی کیمپ نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوا، دوسرے اور آخری روز ہفتہ کو کھلاڑیوں نے بھرپور تربیت میں حصہ لیا۔
جسمانی ورزشوں کے بعد بولنگ اور بیٹنگ کے ساتھ فیلڈنگ کے شعبوں میں نکھار لانے کے لیے خصوصی مشقیں کی گئیں،غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کی عدم موجودگی میں قومی سلیکٹر سابق قومی کپتان سرفراز احمد اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالی،دونوں قومی سلیکٹرز کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی رہنمائی کرتے رہے۔
سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد کے پوتے اور سابق قومی سلیکٹر اور ٹیسٹ سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد کے صاحبزادے شاہزر محمد نے فزیکل ٹرینر کی ذمہ داری ادا کی، سیریزڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں 11 سے 15 مارچ تک کھیلی جائے گی۔
قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا 10 مارچ کو پریکٹس سیشن ہوگا،اگلے روز افتتاحی میچ طے ہے،دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل 13 مارچ اور تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا،غیر ملکی کوچنگ اسٹاف ڈھاکا میں پاکستان ٹیم کا حصہ بن جائے گا۔
قومی اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت، معاذ صداقت، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شامل حسین شامل ہیں۔
ارتضیٰ کمیل (ٹیم منیجر)، مائیک ہیسن (ہیڈ کوچ)، ایشلے نوفکے (بولنگ کوچ)، شین میک ڈرموٹ (فیلڈنگ کوچ)، حنیف ملک (بیٹنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، گرانٹ لڈن (اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، طلحہ اعجاز (پرفارمنس اینالسٹ)، سلیمان احمد (پرفارمنس مینیجر)، سلیمان احمد (لیاقت) منیجر، ڈاکٹر واجد علی رفائی (ٹیم ڈاکٹر) اور محمد احسان (مسیر) ٹیم منجمنٹ کا حصہ ہوں گے۔