کویت نے امریکا اسرائیل اور ایران جنگ کے تناظر میں تیل کی پیداوار میں حفظ ماتقدم کے تحت نمایاں کمی کا اعلان کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیج میں جاری کشیدگی اور ایرانی دھمکیوں کے پیش نظر کویت نے اپنی تیل کی پیداوار اور ریفائننگ میں احتیاطاً کمی کر دی ہے۔
اس حوالے سے کویت پٹرولیم کارپوریشن نے بتایا کہ یہ احتیاطی تدابیر کمپنی کی رسک مینجمنٹ اور کاروباری تسلسل کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور تیل کی پیداوا میں اس کمی کا جائزہ لیا جائے گا۔
کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جنگی حالات کے بہتر ہونے پر تیل کی پیداوار کو فوری طور پر بحال کردیا جائے گا۔
ادھر کویتی حکومت نے اپنے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ملکی ضروریات کے مطابق تیم موجود اور مکمل طور پر محفوظ ہے۔ ملک بھر میں طے شدہ منصوبوں کے مطابق سپلائی جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی اڈّوں پر فضائی حملوں پر قطر نے گیس کی سپلائی روک دی ہے جب کہ دیگر عرب ممالک نے بھی پیٹرول کی ترسیل کو بہت محدود کردیا ہے۔