ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر؛ فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

پاکستان نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر عالمی کپ کا ٹکٹ حاصل کیا


ذوالفقار بیگ March 08, 2026
فوٹو: فائل

ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

فائنل میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا، تاہم پاکستان کی جانب سے میچ کا واحد گول رانا ولید نے اسکور کیا۔

انگلینڈ کی طرف سے سیموئیل نے دو گول کیے جبکہ ہینری اور فوکس نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔

یہ ٹورنامنٹ یکم مارچ سے 7 مارچ تک جاری رہا جس میں مختلف ٹیموں نے شرکت کی۔

دوسری جانب شکست کے باوجود پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے بڑی خوشخبری یہ ہےکہ  پاکستان نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر عالمی کپ کا ٹکٹ حاصل کیا۔

 

 

مقبول خبریں