کراچی، دل دہلا دینے والی ویڈیو، ریورس ہوتے ٹینکر نے نوجوان کی زندگی چھین لی

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا


اسٹاف رپورٹر March 09, 2026

کراچی:

شہر قائد میں منگھوپیر کے علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ٹینکر کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی ہے جس میں حادثے کے ہولناک لمحات دیکھے جا سکتے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 18 سالہ بخت علی کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثہ منگھوپیر کے علاقے کنواری کالونی کے قریب پیش آیا جہاں ٹینکر کی زد میں آ کر نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔

موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ٹینکر سڑک کے کنارے آ کر رکا اور پھر اچانک ریورس ہونے لگا۔

اسی دوران موٹرسائیکل سوار نوجوان عبداللہ بھی ٹینکر کے پیچھے آ کر رک گیا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریورس آتے ٹینکر نے موٹرسائیکل پر بیٹھے نوجوان کو روند ڈالا۔

واقعے کے بعد قریب سے گزرنے والے ایک موٹرسائیکل سوار نے ٹینکر ڈرائیور کو ریورس کرتے دیکھ کر اسے روکنے کی کوشش کی جبکہ حادثے کے فوراً بعد علاقے میں لوگ جمع ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ اس کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

مقبول خبریں